2 مارچ، 2023، 10:19 PM

فٹبالر لیونل میسی کو قتل کی دھمکیاں

 فٹبالر لیونل میسی کو قتل کی دھمکیاں

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال سپر اسٹار لیونل میسی کو قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ دو مسلح افراد نے لیونل میسی کے سسرالی رشتہ داروں کی سپر مارکیٹ میں فٹبالر کیلئے دھمکی آمیز پیغام چھوڑا اور فائرنگ بھی کی۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ آور میسی کے پیچھے کیوں آئے تھے۔
حملہ آوروں نے ایک کارڈ بورڈ پر پیغام چھوڑا ہے جس میں لکھا ہے ’میسی، ہم تمہارا انتظار کررہے ہیں، جاکن ایک منشیات اسمگلر ہے اور وہ اب تمہارا خیال نہیں رکھے گا‘۔

لیونل میسی نے اب تک اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور وہ اس وقت پیری سینٹ جرمین کی طرف سے فٹبال کھیل رہے ہیں۔

News ID 1915007

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha